یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,451 لوگوں کے متاثر ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد بڑھ کر 43102194 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 40 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد 524064 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو کہا کہ ملک میں ایک ارب 90 کروڑ 20 لاکھ 7 ہزار 487 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3,079 مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اب تک اس وبا سے مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 57 ہزار 495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 141 سے گھٹ کر 5,955 رہ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1546 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار 698 تک پہنچ گئی جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار 179 ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 256 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 2,036 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اسی عرصے کے دوران وبا سے مزید سات مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 20,50,732 ہو گئی ہے۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23,509 ہو گئی۔