نئے چیف ایجوکیشن افسر اودھمپور کا استقبال

جموں //ادھمپور میں اساتذہ کی ایک ایسوسی ایشن (جے کے ٹی اے) کے عہدیداران نے جمعہ کو نئے چیف ایجوکیشن آفیسر ادھمپور اے کے کول سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس موقعہ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایسوسی ایشن صدر بھوپندر سنگھ نے سی ای او کی حیثیت سے ان کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جے کے ٹی اے کو امید ہے کہ نئے سی ای او کے ذریعہ اساتذہ برادری کے ضلعی سطح کے حقیقی معاملات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔سنگھ نے اس دوران اساتذہ برادری کے کچھ امور پر بھی روشنی ڈالی جس میں مئی کے مہینے کیلئے اساتذہ برادری کی تنخواہوں کی واگزاری ، جی پی فنڈ کے معاملات کا بروقت تصفیہ کرنا اور انہیں تعلیمی حصول کی ہموار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد فراہم کرنے سے بھی آگاہ کیا۔