نئے سکمز ڈائریکٹر کی تلاش درخواستیں طلب کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

A view of Sher-I-Kashmir Institute of Medical Sciences (SKIMS) at Soura in Srinagar on Saturday. Excelsior/ Mohd Amin War With Farhat Story

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے ڈائریکٹر سکمزصورہ کی تقرری کے لیے عمل شروع کر دیا ہے اور اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، امیدوار کی تقرری میعاد کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک کی جائے گی یا اس وقت تک جب تک کہ تقرری 65 سال کی عمر کو پہنچ جائے، جو بھی پہلے ہو۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے”تاہم، اس کا انسٹی ٹیوٹ کے دیگر فیکلٹی ممبران یا عملے کی ریٹائرمنٹ کی عمر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،” ۔اس میں کہا گیا ہے کہ سکمزکی گورننگ باڈی ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے تقرری کرنے والی اتھارٹی ہوگی۔ڈاکٹر پرویز احمد کول، جو اس وقت اس عہدے پر فائز ہیں، کو 31 دسمبر 2021 کو SKIMS کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ اگلے سال فروری کے آخر تک ریٹائر ہو جائیں گے۔