نئے سال کے جشن کے پیش نظر

رام بن//نئے سال کے جشن کے پیش نظر صوبہ جموں کے صحت افزاء مقام پتنی ٹاپ اور سناسر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں۔پتنی ٹاپ تا سناسر سڑک پر نئے سال کا جشن منانے کیلئے سیاحوں کا بھاری رش رہتا ہے۔پولیس نے پتنی ٹاپ اور سناسر میں نئے سال کا جشن بغیر کسی خلل کیلئے مکمل انتظامات کا دعویٰ کیا ہے۔ سیاحوں کی مقامی اور بیرونی بھیڑ پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔مقامی پولیس کی مدد کیلئے سی آر پی ایف تعینات کی گئی ہے اور کتوں کا اسکاوٹ بھی کام پر لگا دیا ہے۔ نئے سال کا جشن منانے کیلئے سیاحوں کے بھاری رش کی وجہ سے پولیس نے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں ۔پولیس نے سیاحوں کو پتنی ٹاپ اور سناسر میں  کسی قسم کی مشکوک حرکت محسوس کرتے ہی پولیس سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہم علاقے میں نئے سال میں منشیات فروشی کو خاتمہ کریں گے۔