نئے ایجوکیشن زون قائم کرنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس

منجا کوٹ //منجا کوٹ میں نئے ایجوکیشن زون قائم کرنے کے سلسلہ میں گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری رلیوٹ میں کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے نئے ایجوکیشن زون بنانے کے سلسلہ میں کئی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس دوران تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقہ سے ایک وفد نے کمیٹی اراکین کیساتھ ملا قات کر کے اس سلسلہ میں یاداشت بھی پیش کی ۔گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری رلیوٹ قیوم شاہ کی قیادت میں منعقدہ کمیٹی اجلاس کے دوران وفد اراکین نے یاداشت پیش کی ۔اجلاس کے دوران بارہ پنچایتوں جن میں گھمبیر مغلاں کی چار ،کو ٹلی کی دو ،گلہوتی کی دو ،دھیری رلیوٹ کی دو پنچایتوں کے علاوہ دیراڑی اور دبروٹ پنچایتوں کیلئے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین منجا کوٹ نے پتراڑہ علاقہ کو مرکز کے طور تجویز کیا ۔