سرینگر//عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے لتہ پورہ جھڑپ کے دوران انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے نریندر مودی کوجموں کشمیر میںہونے والی ہر ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔اپنے ایک بیان میں انجینئر رشید نے کہا’’لوگوں کیلئے کسی کی موت کی تعریفیں کر کے حُب الوطنی کے دم بھرنا آسان ہے لیکن ان اموات کا درد اُن کی ماؤں اور دیگر لواحقین سے ہی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ جو آخری سانس تک اپنوں کی جدائی کے کرب میں مبتلا رہتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ماں کیلئے ان کا بیٹا نہ سپاہی اور نہ جنگجو ہوتا ہے بلکہ کوئی کچھ بھی ہو لیکن وہ اپنی ماں کیلئے فقط انکا بیٹا ہوتا ہے۔انجینئر رشید نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے کچھ ٹیلی ویژن چینلوں اور دیگر کچھ لوگوں کیلئے اموات کو Glorifyکرنا ایک فیشن اور کاروبار جیسا بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے نریندر مودی کوجموں کشمیر میںہونے والی ہر ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے کیونکہ یہ نئی دلی کی ضد ،ہٹ دھرمی اورانا ہے جسکی وجہ سے مسئلہ کشمیر کے تصفیہ نے طول پکڑا ہے۔
نئی دلی کی ہٹ دھرمی ہلاکتوں کی وجہ:انجینئر رشید
