نئی دہلی// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو ہفتے کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر کووند نے ملک کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر انڈیا گیٹ پر واقع ‘نیشنل وار میموریل ’ جاکر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ان کی قیادت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی۔انہوں نے جمعہ کی شام قوم کے نام خطاب میں کہا کہ ملک کے نو نہالوں اور نوجوانوں کو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم دینے کے نقطہ نظر سے مرکزی حکومت نے حال ہی میں ’قومی تعلیمی پالیسی‘ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی سے ایک نیا معیاری تعلیمی نظام تیار ہوگا جو مستقبل میں آنے والے چیلنجز کو موقع میں بدل کر نئے بھارت کی راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارے نواجونوں کو اپنی دلچسپی اور ہنر کے مطابق اپنے اپنے موضوعات کا انتخاب کرنے کی آزادی ہوگی۔ انھیں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ ہماری نئی نسل، ان قابلیت کی بدولت نہ صرف روزگار پانے کی اہل ہوگی بلکہ دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی‘۔صدر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ایک دور بیں اور طویل مدتی نتائج والی پالیسی ہے۔ ساتھ ہی اس سے تمام بھارتی زبانوں اور بھارت کے اتحاد کو ضرور تقویت ملے گی۔