میں 2روزہ ثقافتی میلہ اختتام پذیرBGSBU

راجوری//راجوری کی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے کلچرل اینڈ لٹریری کلب کی طرف سے منعقدہ دو روزہ سالانہ ثقافتی میلہ- 2022 جمعرات کو اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ادارے کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود مہمان خصوصی تھے جبکہ اس میلے میں مختلف شعبہ جات کے 100 سے زائد طلباء نے گلوکاری، رقص، شاعری، سٹینڈ اپ کامیڈی فیس پینٹنگ کے مقابلوں سمیت مختلف تقاریب میں حصہ لیا۔پروفیسر اکبر نے شرکاء کو ان کی دلکش پرفارمنس کے لئے سراہا اور جیتنے والوں کو مبارکباد بھی دی اور تمام شرکاء کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی انہیں ان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایسے بہت سے مواقع فراہم کرے گی۔

 

پروفیسر اکبر نے تقریب کے انعقاد پر یونیورسٹی کلچرل اینڈ لٹریری کلب کی کاوشوں کو سراہا۔شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے طالب علم کامران نے گلوکاری (سولو) مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا جبکہ انوائرنمنٹل اسٹڈیز کے طلباء کی ٹیم نے گلوکاری (گروپ) میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سینٹر فار ہاسپیٹلیٹی اینڈ ٹورازم کے طلباء کی ٹیم نے گروپ ڈانس کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کیا جبکہ بی وی او سی کی طالبہ عشرت وانی نے سولو ڈانس کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کیا۔شعبہ اردو کے محمد عمر حیات نے شاعری میں پہلا انعام حاصل کیا جبکہ ای وی ایس کے اعزاز خان نے اسٹینڈ اپ کامیڈی میں پہلا انعام حاصل کیا اور خورشید کی قیادت میں ای وی ایس کے طلباء کی ٹیم نے سکٹ میں پہلا انعام حاصل کیا۔ تقریب کے رضاکاروں اور اینکرز کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔اس موقع پررجسٹرار محمد اسحاق، ڈین ایس او ای ٹی پروفیسر آصف حسین، جوائنٹ رجسٹرار مسٹر سنیت گپتا، ڈاکٹردانش اقبال رینہ، کنوینر یو سی اینڈ ایل سی، ڈاکٹر لیاقت نیئر ممبر، کوآرڈی نیٹر ڈیپارٹمنٹ آف اردو اور ممبر یو سی اینڈ ایل سی، مختلف شعبوں کے طلباء اور ریسرچ اسکالرز، یونیورسٹی کے افسران اور عہدیداران بھی موجود تھے ۔