جموں // ممبر اسمبلی سونہ وار محمد اشرف میر نے قانون ساز اسمبلی میں کہا ’’میں پہلے کشمیری ہوں پھر ہندوستانی ‘‘۔قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے ممبران جونہی ہریانہ واقعہ پر ایوان سے واک آئوٹ کرنے کیلئے اٹھے تو اس بیچ ممبر اسمبلی پہلگام الطاف احمد کلو نے پی ڈی پی ممبران اسمبلی کی طرف مخاطب ہو کر کہا’ کیا آپ کشمیری نہیں ہو آپ کو بھی اس پر احتجاج کرنا چاہے اور ایوان سے باہر آنا چاہئے‘۔ اس پر اگرچہ بی جے پی اور پی ڈی پی ممبران جو محمد اشرف میر کے برعکس بیٹھے تھے ،نے الطاف کلو سے کچھ کہا تو اس پر اچانک سے محمد اشرف میر اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور کہنے لگے ’’میں پہلے کشمیری ہوں پھر ہندستانی ‘‘۔
’میں پہلے کشمیری ہوں پھر ہندوستانی‘
