میں ورکشاپ کا اہتمام BGSBU

راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں ’لائف سکل ‘کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس ایک روزہ ورکشاپ کے دوران زندگی سے جوڑے ہوئے مختلف معاملات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ معاملات زندگی کر بہتر بنانے کیلئے ایسے پروگرام منعقد کرنا اشد ضروری ہے ۔ڈین برائے سکول آف مینجمنٹ پروفیسر نسیم احمدنے اپنے خطاب میں طلباء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بہتر زندگی کیلئے اپنی جانکاری میں اضافہ کریں تاکہ انسانیت کیساتھ ساتھ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔ان کے علا وہ عمر ملک ،پروفیسر جی ایم ملک ،ڈاکٹر پرویز عبداللہ و دیگران نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا ۔