میں مشاعرے کا انعقاد BGSBU

راجوری//سکول آف اسلامک سٹڈیز اینڈ لینگویجز بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے ایک اردو مشاعرہ منعقد کیا ۔اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود مہمان خصوصی تھے جنہوں نے مشاعرہ کے انعقاد پر سکول کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر اکبر نے مشاعرہ میں شرکت کرنے والے شعراء کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اورکہا کہ اردو امن، محبت، بھائی چارے کی زبان ہے اور اردو شاعری کے بہت سے پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مشاعرہ ہندوستانی ثقافت کا ایک اہم جزہے ۔قبل ازیںبابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے ڈین اکیڈمک افیئرز پروفیسر اقبال پرویز نے اردو زبان و ادب کے فروغ میں مشاعرہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔خورشید جانم، پرویز ملک، ڈاکٹر شمس کاملہ انجم، ڈاکٹر رفیق انجم، ڈاکٹر لیاقت نیئر، ڈاکٹر امجد بابر اور عبدالحمید جامی نے شاعری پیش کی ۔اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد اسحاق، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، سکالرز اور طلباء بھی موجود تھے۔