میں دو روزہ قومی سیمینار منعقد BGSBU

 راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں انتظامیہ کی جانب سے ’ادب اور فلسفہ ‘کے عنوان سے 2روزہ قومی سیمینار کا اہتمام کیا ۔اس آن لائن سیمینار کو یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے شعبہ انگزیزی کو سیمینار منعقد کرنے کےلئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس عمل سے کئی افراد کو فائدہ ہو گا جبکہ یونیورسٹی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی وعدہ بند بھی ہے ۔اس موقعہ پر پروفیسر وویک سچدیوا گورو گوبند سنگھ یونیورسٹی نے پروگرام کی مناسبت سے اپنا خطاب پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں شعبوں کے مابین علمی او ر نسلی امتیاز نے فلسفہ کی ترقی کےلئے ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے ادب اور فلسفے کے درمیان فرق کو بھی واضح کیا ۔منتظمین نے سیمینار کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہوا تھا ۔پہلے سیشن کی قیاد ت ڈاکٹر امت یوگراج نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ماریہ اسلم نے بھی تعاون پیش کیا جبکہ دوسرا سیشن پروفیسر عاشیہ منیرا رشید کی قیادت میں منعقد ہوا ۔اس سیمینا ر میں کل 30مندوبین نے شرکت کی ۔