میں جنت میں آیا ہوں! لوگ چھٹیوں کا انٹرنیشنل ٹرپ منسوخ کرکے کشمیر آئیں:ٹینڈولکر

سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/معروف عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کھلاڑی سچن ٹینڈولکر گلمرگ میں برف سے لطف اندوز ہوئے اور انہوںنے برفباری کے دوران بھی سنو سکوٹی چلائی ۔ عالمی شہرت یافتہ کرکٹ سپر اسٹار سچن ٹنڈولکر نے گلمرگ اسکی ریزورٹ میں تین دن گزارے جہاں انہوںنے تازہ برفباری کا لطف اُٹھایا اور برف میں سنچن فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے میں بھی مصروف رہے ۔ اس موقعے پر سچن ٹینڈولکر نے کہاکہ وہ کافی خوش قسمت ہیںکہ وہ اس جنت میں موجود ہیں جہاں کا ماحول اتناصاف ہے کہ دل کرتا ہے کہ یہیں سازی زندگی گزاروں۔ انہوںنے مزید کہاکہ میں ملک کے ہر شہری کو کشمیر آنے کی دعوت دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اگر کسی کو چھٹیاں منانے کیلئے ملک سے باہر جانے کا من ہو وہ ٹرپ منسوخ کرکے صرف وادی کی سیر پر آئیں۔