میلبورن؍آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے لئے مرکزی معاہدہ سے باہر کئے گئے بلے باز عثمان خواجہ کا خیال ہے کہ وہ ملک کے سرفہرست چھ بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور وہ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کریں گے ۔خواجہ ایشز میں انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے بعد اس فارمیٹ میں نہیں کھیلے ہیں جبکہ ون ڈے میں بھی انہیں گزشتہ سال ہوئے عالمی کپ کے بعد جگہ نہیں ملی ہے ۔حال میں کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں مرکزی معاہدہ کے 20 رکنی کھلاڑیوں کی فہرست سے بھی باہر کر دیا تھا۔خواجہ کا اگرچہ خیال ہے کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔خواجہ نے کہا کہ اگر آپ مظاہرہ کر رہے ہیں تو عمر آپ کے لئے محض ایک نمبر ہے ۔
میں آسٹریلیا کے سرفہرست چھ بلے بازوں میں سے ایک: خواجہ
