میکڈیمائزیشن اور پی ڈبلیو ڈی برج مینول 2022 کا جائزہ

جموں//اِنتظامی کونسل نے محکمہ تعمیراتِ عامہ کے جے اینڈ کے میکڈیمائزیشن ( ایکزکیوشن اینڈ کوالٹی کنٹرول اور ڈ ی ایل پی اَنفورسمنٹ ) مینول اور جے اینڈ کے پی ڈبلیو ڈی برج مینول 2022 کانوٹس لیا۔اسکے علاوہ صد فیصد سمارٹ میٹرنگ کا جائزہ لیا گیا اور سپورٹس پالیسی 2022کی منظوری دی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میںبتایا گیا ہے کہ محکمہ نے جدید ترین معیارات کے مطابق میدان میں بہترین طرز ِعمل کو شامل کرتے ہوئے یہ دستورالعمل مرتب کیا ہے اور طریقوں میں یکسانیت لانے، شفافیت کو فروغ دینے اور اِنجینئرنگ کے کمال کو یقینی بنانے کی کوششیں کی ہیں۔ جے اینڈ کے روڈ نیٹ ورک کی سطح کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جے اینڈ کے میکڈیمائزیشن مینول جموں وکشمیریوٹی میں سڑک کی مسافت کو بین ضلع سڑکیں ، بڑی سڑکیں ، ضلعی سڑکیں ، دیہی سڑکیں ، مقامی سڑکیں وغیرہ کے طور پر درجہ بندی کرتا ہے۔میکڈیمائزیشن مینول ایک کوالٹی کنٹرول ( کیو  سی ) او رکوالٹی ایشورنس ( کیو  اے) پروٹوکول قائم کرتا ہے جس کی میڈیمائزیشن کے کاموں کے دوران سختی سے عمل کیا جائے گا۔معیار میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ٹھیکیدار کو بھی ناقص معیار کے کاموں کی غفلت یا عمل درآمد کی وجہ سے تکنیکی خرابیوں کے لئے برابر کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔تمام ڈویژنوں کو یہ ذمہ داری دی جائے گی کہ وہ سردیوں اور مون سون کے موسم کے بعد کے ہر میکڈیمائزیشن کے کام کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور ڈیفیکٹ لائیبلٹی پیریڈ ( ڈی ایل پی ) کے تحت آنے والے ترجیحات کے لئے اِسی کا نقشہ تیار کیا جاسکے۔اِنتظامی کونسل نے  پی ڈبلیو ڈی برج مینول 2022کو بھی جائزہ لیا جو پروجیکٹ کے عمل میں یکسانیت، شفافیت اور جواب دہی لانے کے لئے پُل کی تعمیر میں اِنجینئرنگ کے طریقوں کو معیاری بنا تا ہے ۔اِنتظامی کونسل میٹنگ میں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ ( جے پی ڈی سی ایل) اور کشمیر پاور ڈسٹر بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( کے پی ڈی سی ایل ) کے ایکشن پلان ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈی ایس ایس) برائے2021-22 تا 2024-25 کو منظور ی دی گئی۔منظور شدہ ایکشن پلان کا مقصد صدفیصد پری پیڈ کنزیو مر میٹرنگ اور صدفیصد سسٹم میٹرنگ ( ڈی ٹی آر ) کو حاصل کرنا ہے اور اِس میں نقصان میں کمی اور جدید کاری کے لئے ڈسٹری بیوشن اِنفراسٹرکچر کا کام اور اَفرادی قوت کی تربیت اور کپسٹی بلڈنگ شامل ہے۔پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی کے معیار ،بھروسے اور قابل برداشت کو بہتر بنانے،اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو کم کرنا اور ڈسکامز کی آپریشنل صلاحیتوں اور مالی اِستحکام کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔ادھرانتظامی کونسل نے جے اینڈ کے سپورٹس پالیسی 2022 کو منظوری دی ۔پالیسی میں کھلاڑیوں کیلئے نقد انعامات ، نمایاں کھلاڑیوں کو روز گار دینے اور مختلف معذور کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دینے کے انتظامات شامل ہیں ۔ نئی سپورٹس پالیسی کا مقصد کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کر کے اور کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دے کر یو ٹی میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے ۔ پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے اور کھیلوں کی فروغ دینا ہے ۔ پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے اور کھیلوں کی جامع ترقی کیلئے بین ڈپارٹمنٹل ہم آہنگی قائم کر کے عمدگی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ پالیسی میں مختلف سالانہ ایوارڈ شامل ہیں جیسے 10 کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس میں ایکسی لینس کا ایوارڈ ، سپورٹس ایسوسی ایشن کیلئے جے اینڈ کے کھیل پروہتنا ایوارڈ اور دو تجربہ کاروں کھلاڑیوں/،متظمین یا ریفریز ، مختلف شعبوں میں 5 بہترین کوچنز کیلئے پرشورام ایوارڈ کی منظوری دی گئی ۔