میکڈم ایک ماہ بعد اُکھڑ گیا پنگلنہ چرسو اورتھمنہ کنگن روڑ خستہ حال

مشتاق الاسلام

پلوامہ//پی ایم جی ایس وائی محکمہ کے تحت پنگلنہ چرسو اور چرسو ایندر پلوامہ جانے والی رابطہ سڑک پر رواں سال ستمبر مہینے میں میکڈم بچھایا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ تھی اورگزشتہ مہینے اس پر میکڈم بچھا دیا گیا ۔مقامی باشندوں کے مطابق اس سڑک کے کئی مقامات سے میکڈم اکھڑگیا ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات عمل میں لائیں۔ ادھر تھمنہ کنگن سڑک کی خستہ حالی کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو نقل و حمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سڑک اس قدر خستہ حال ہے کہ انہوں نے اس رابطہ سڑک کو استعمال کرنا ہی چھوڑ دیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ آر اینڈ بی محکمہ سے رابط قائم کرلیا اور سڑک کی مرمت کرنے اور پرمیکڈم بچھانے کا مطالبہ کیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے انہیں یقین دلایا تھا کہ رواں سال اس سڑک پر تارکول بچھا یا جائے گا ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو اس حوالے سے محکمہ آر اینڈ بی کو جوابدہ بنانا ہوگا کیونکہ لوگوں کو یقین دلانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔