میکسیکو میں جرائم پیشہ افراد کے حملے میں 13 پولیس افسر ہلاک

میکسیکو سٹی// میکسیکو کے دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے قافلے پر حملہ کر دیا جس میں 13 افسر ہلاک ہوگئے ۔
میکسیکو کی سلامتی سے متعلق وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں جاری کر کے اطلا ع دی۔
بیان کے مطابق کوٹیپیک ہریناس میونسپل علاقے کے ضلع لانو گرانڈے میں جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کر دیا ، جس میں 13 افسران ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق اس حملے کے لئے ذمہ دار لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے نیشنل گارڈ ، آرمی ، نیوی اور انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دیگر حملے میں بھی چار افسر مارے گئے ہیں۔