میڈیکل کو آرڈینٹروں کیلئے تربیتی پروگرام

جموں //میڈیکل کور آرڈینٹروں اور اروگاہ مترس کیلئے جموں میں تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔پالی ٹیکنکل کالج جموں میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن اروگاہ یوجنا کے زیر تحت منعقد ہ پروگرام 30اکتوبر سے 2نومبر تک جاری رہے گا ۔اس تربیتی پروگرام کے دوران میڈیکل کور آرڈینٹروں کو دو زمروں کے تحت تربیت دی جائے گی تاکہ مذکورہ اسکیم کے مستفید کا ریکارڈ اور ہسپتال کی سطح پر مریضوں کی نشاندہی کی جائے ۔پرنسپل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی قیادت میں منعقد کئے گئے تربیتی پروگرام کے دوران نیشنل ہیلتھ ایجنسی کے تربیت یافتہ ماہرین میڈیکل کور آرڈینٹروں کی تربیت کرئینگے ۔