میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ایم بی بی ایس کی مستقل کلاسیں شروع | پرنسپل ڈاکٹر طارق آزاد کی موجودگی میں بچوں کو حلف دلایا گیا

ڈوڈہ //گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ایم بی بی ایس سال اول کی کلاسیں باقاعدہ طور پر شروع کیں گئیں۔اس موقع پر طبی تعلیم کے کوآڈنیٹر نے طب سے متعلق میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلباء و طالبات حلف دلایا گیا۔جس میں پرنسپل ڈاکٹر طارق پرویز آزاد سمیت دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ بچوں کو اپنی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔کالج میں اس وقت سو طلاب جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہیں جن میں پچاس طالبات بھی شامل ہیں. بنیادی ڈھانچہ کی کمی کے باعث کالج انتظامیہ نے طلباء و طالبات کے لئے الگ الگ ہوٹل ڈوڈہ دربار و اس کے گیسٹ ہاؤس میں ہوسٹل کا انتظامات کئے گئے جبکہ کچھ طلاب کو مقامی بچوں کے پاس ٹھہرایا گیا۔بچوں نے معقول و تسلی بخش انتظامات کرنے پر کالج انتظامیہ کی ستائش کی۔