میڈیکل کالج میں ریاگنگ | ایم بی بی ایس کے 6طلباء معطل

 حیدرآباد//ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں واقع سرکاری میڈیکل کالج میں ریاگنگ کرنے والے ایم بی بی ایس کے 6 طلباء کو معطل کردیا گیا۔ سال 2019 اور20 کی بیاچ سے تعلق رکنے والے طلباء کو ایک سال کیلئے معطل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایم ای رمیش ریڈی نے احکامات جاری کئے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ان طلباء کوہاسٹل سے نکال دینے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ۔ واضح رہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے طالب علم سائی کمار کے ساتھ اس کالج میں زیرتعلیم سینئرطلباء نے ریاگنگ کی تھی