سرینگر//شیرکشمیرانسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ کے نیوروسرجری شعبے میں ایک11برس کی لڑ کی کاغیر معمولی آپریشن کیاگیا۔20فروری کو اسپتال میں داخل کی گئی اس بچی کے جسم کے دائیں حصے میں گزشتہ کئی ماہ سے کمزوری محسوس ہورہی تھی جبکہ اُسے بولنے میں بھی دشواری پیش آرہی تھی ۔ٹیسٹوں کے ایک سلسلے کے بعد لڑکی کو اعصاب کی ایک بیماری مویامویامیں مبتلاء پایا گیا۔اس لڑکی کاآپریشن اسپتال میں نیوروسرجری شعبے کے صدرڈاکٹرالطاف رمضان کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیا۔اس ٹیم میں ڈاکٹر نائل خورشیداورڈاکٹرقیصرکریم کے ساتھ اینستھیسیاشعبے کے ڈاکٹرذوالفقارعلی،ڈاکٹرسہیل اورڈاکٹر ذقاء شامل تھے۔لڑکی کے کان کے نزدیک ڈاکٹروں نے خون کی نالیوں کو دماغ تک خون پہنچانے کیلئے کام میں لایا۔ ساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری اس آپریشن کے بعد اب یہ لڑکی تیزی سے روبہ صحت ہورہی ہے ۔ڈاکٹر نائل خورشید نیوروسرجن نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مویامویابیماری دماغی خونی رگوں کی بیماری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ خیال کیاجاتا تھا کہ یہ بیماری صرف ایشیائی لوگوں کو ہوتی ہے لیکن اب پتہ چلا ہے کہ یہ بیماری پوری دنیا میں پائی جاتی ہے اور مختلف نسلوں کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے ۔یہ بیماری زیادہ تر پانچ سال تک کے بچوں اور 40سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ہوتی ہے۔مردوں کے مقابلے میں یہ بیماری عورتوں دوگناسے بھی زیادہ میں پائی جاتی ہے ۔بیماری کی علامات میں جسم کے ایک حصے کا کمزور ہونا،سردرد،اکڑن،بولنے میں مشکلات،یاداشت کھوجانااور دیگر نفسیاتی علامات شامل ہیں ۔انسٹی چیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر عمرجاویدشاہ نے جراحی انجام دینے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔
میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں11سالہ بچی کاغیرمعمولی آپریشن
