سرینگر//معروف فری لانس فلم ساز اور استاد گوتم چکرورتی آراستہ ٹرسٹ کے اشتراک سے میڈیا کمپلیکس پولو ویو سرینگر میں جموں وکشمیر کے میڈیا طُلاب کے لئے 3اکتوبرسے15 اکتوبر2017 تک دستاویزی فلم سازی پر ورکشاپ منعقد کر رہے ہیں۔ ورکشاپ میں جو میڈیا طُلاب شرکت کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں اپنی تفاصیل بذریعہ ای میل [email protected] کو25 ستمبر2017 تک بھیج سکتے ہیں۔تفاصیل میں طالب علم کا نام، رابطہ نمبر، ای میل ایڈریس، ادارے کا نام اور دیگر اسناد شامل ہونا لازمی ہے۔قابلیت کی بنیادپر ورکشاپ کے لئے صرف20 طُلاب کو شارٹ لسٹ کیا جارہا ہے۔ خواہش مند شرکاء کی ویڈیو، آڈیو میں ایک بنیادی سافٹ وئیر، آر ایف سی پی اور بنیادی ڈیجیٹل فوٹو گرافی، ویڈو گرافی اور آڈیو ریکارڈنگ میں مہارت ہونا لازمی ہے۔ان کے پاس کم از کم تحقیق کی بنیاد پر پانچ دستاویزی خیالات کا ہونا بھی لازمی ہے۔جو تاریخ، تھیوریز، جمالیات، نقل و حمل، اصناف/ طریقہ کار، ایپلی کیشنز، سماجی ، سیاسی، تکنیکوں اور معصر رجحانات پر مبنی ہونی لازمی ہیں۔ورکشاپ کے طریقہ کار میں کلاس روم، لیکچر، ڈیمانسٹریشن اہم فلموں کے منتخبہ حصوں یا پوری فلم کی سکریننگ اور جانچ، براہِ راست تکنیکی درس، پریذنٹیشن بنانا وغیرہ ہوگا۔گوتم چکرورتی فلم اور ٹیلی ویثرن انسٹی چیوٹ آف انڈیا پونہ کے فارغ التحصیل طالب علم ہیں۔ انہوں نے یورپ سے ایجوکیشن آڈیو ویثریول میڈیا پروگرام میں بھی ڈپلومہ حاصل کیا ہے اور وہ ایف ٹی آئی آئی، این آئی ڈی اور آئی آئی ایم سی جیسے اعلیٰ اداروں میں درس و تدریس سے وابستہ رہے ہیں۔