’میٹرکس ہسپتال‘ میںپہلی بار گائنی اینڈوسکوپی عمل میں لائی گئی

راجوری//راجوری اور پونچھ اضلاع کے لوگوں کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے میٹرکس ہسپتال راجوری نے پہلی بار گائنی اینڈوسکوپی عمل میں لائی ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راجوری اور پونچھ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے عزم کے تحت میٹرکس ہسپتال راجوری نے انکور میتریکا سپر اسپیشلٹی ہسپتال جموں کے اشتراک سے پہلی بار گائنی اینڈوسکوپی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس ورکشاپ میں معروف گائناکالوجسٹ اور لیپرو سرجن ڈاکٹر اجے واکھلو نے دیگر طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم کے ساتھ عملی خدمات انجام دیں ۔ڈاکٹر واکھلو نے یہ سہولت فراہم کرنے کیلئے مطلوبہ انفراسٹرکچر بنانے پر میٹرکس ہسپتال کی انتظامیہ کو سراہا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس طریقہ کار میں بچہ دانی کی سرجری اور خواتین کی دیگر بیماریوں کی سرجری بہتر طریقہ کار سے انجام دی جاسکتی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹرکس ہسپتال میں ہر ماہ اس طرح کی سرجری کی جائے گی۔