پونچھ//قصبہ پونچھ کے وارڈ نمبر8اوروارڈنمبر12 میں سڑک رابطہ کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ میونسپل کونسل کی جانب سے ایک نالے پر سلیپ ڈلا جا رہا ہے۔اس سلسلہ کا آغاز جمعہ کے روز کیا گیا جہاں وارڈ نمبر 8کی کونسلر امبھیکا کور نے تعمیراتی کام کی شروعات اپنے ہاتھوں کی ۔اس موقعہ پر وارڈ نمبر12کے کونسلر بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ اس کام کے لئے ان دونوں وارڈوں کی جانب سے عرصہ دراز سے کوشش کی جا رہی تھی جس کے نتیجہ میں آج کام کا آغاز ہو گیا۔انھوں نے کہا کہ اس کام کا وارڈ نمبر8اوروارڈ نمبر12دونوں کی عوام کو فائدہ پہنچے گا۔انھوں نے کہا کہ سرائی محلہ سے پاور ہوس سائیںاسکول کو جوڑنے کے لئے اس نالے پر سلیپ ڈالاجارہا ہے تاکہ یہ سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بحال ہو سکے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اس کام کے لئے مزید رقومات واگزار کی جائیں گی تاکہ جلد سے اس کام کی تکمیل ہو سکے۔امبھیکا کور نے اس دوران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کا فائدہ لوگوں کو ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ جس مقصد کے لئے لوگوں نے ان کو کونسلر منتخب کیا ہے اسے پورا کیا جائے۔انھوں نے تمام شرکا کا شکریا ادا کیا۔