میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کی پول کھل گئی

 ڈوڈہ//میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کی پول تب کھلی جب بعد دوپہر طوفانی بارش سے ڈوڈہ کے بازاروں میں بھر گیا اور پانی دکانوں کے اندر داخل ہو گیا جس کی وجہ سے دکانداروں کو جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔ ڈوڈہ ۔بھرت روڈ پر لوگوں نے محکمہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف کرنے میں مصروف اعلیٰ احکام گہری نیند سویا ہے جب کہ پورے شہر میں بھر گیا۔بند پڑی نالیوں کی وجہ سے جب بارش کا پانی زیادہ جمع ہوا تو دکانوں کے اندر چلا گیا۔اورپیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔