میونسپل کمیٹی بارہمولہ صدر9کونسلروں سمیت اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر//میونسپل کونسل بارہمولہ صدر عمر ککرو نے اپنے 9کونسلروں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ککرو کے علاوہ اپنی پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں نائب صدر مدثر احمد تانترے، کونسلر جسبیر کور وزیر، کونسلر مسرا بیگم، کونسلر غلام رسول ملک، کونسلر گردیپ کور، کونسلر عاشق حسین گنائی،کونسلر فریدہ بیگم، کونسلر سبزہ اعجاز اورکونسلر ظہور احمد گوجری شامل ہیں۔دریں اثناء ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں سے سرکردہ سیاسی کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں جنتا دل کے سابق ریاستی جنرل سیکریٹری گلشن سنہوترہ، مائیگرینٹ سیل جنرل سیکریٹری ویریندیر گنجوبھی شامل ہیں۔ اس موقع پر اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، ریاستی سیکریٹری وضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر فضل محمود بیگ اور ضلع صدر بارہمولہ شعیب لون بھی موجود تھے۔ الطاف بخاری نے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُن سے گذارش کی کہ وہ ضلع کے متعلقہ علاقوں میں لوگوں کی  مشکلات کو حل کرنے کے لئے انتھک کوششیں کریں۔ اس موقع پر بولتے ہوئے عمر ککرو نے اپنی پارٹی قیادت کی رہنمائی میں لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنے اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کا عزم کیا۔ ادھرضلع ترقیاتی کونسل ممبر پنزی نار۔اے ٹریٹوریل حلقہ محمد یاسین راتھر نے بھی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔