میونسپل کارپوریشن ملازمین نے مجوزہ ہڑتال ختم کی

سرینگر// مکانات و شہری ترقی کے وزیر ست پال شرما کی یقین دہانیوں اور مداخلت کے بعد ایس ایم سی ملازمین نے وزیر کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد اپنی مجوزہ ہڑتال ختم کی ۔ میٹنگ کے دوران ایس ایم سی کی یونین جس کی نمائیندگی محمد مقبول ملک اور غلام محمد سولینہ کر رہے تھے چند مطالبات وزیر کے سامنے رکھے ۔ وزیر نے فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کو ہدایت دی کہ وہ ملازمین کی جائیز شکایات پر غور کریں اور ایک مستقل حل نکالیں ۔