میونسپل کارپوریشن اورمحکمہ ایکسائزکی منشیات مخالف تشہیری مہم

 جموں//نوجوانوں کومنشیات کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری دینے کی غرض سے جموں میونسپل کارپوریشن نے جے اینڈکے ایکسائزڈیپارٹمنٹ نے جموں شہرمیں وال پینٹنگ مہم شروع کی گئی۔اس دوران پینٹنگ کاعنوان ’منیشات کااستعمال ایک سماجی مسئلہ ‘‘رکھاگیاتھا۔پہلے مرحلے کے تحت اندراچوک علاقہ کی دیواروں پرپینٹنگ کی گئی۔جموں میونسپل کارپوریشن نے زیادہ سے زیادہ علاقوں کے نوجوانوں کومنشیات کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری دینے کیلئے اہم مقامات کووال پینٹنگ کیلئے منتخب کیاہے اورنوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج سے منشیات کے استعمال کے خاتمے کویقینی بنانے کیلئے تعاون دیں۔مہم کاآغاز ویناکشی کول ،اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) جے ایم سی اورٹینامہاجن ای ٹی اونارتھ رینج ایکسائز نے مشترکہ طورپرکیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ سماج کومنشیات سے پاک بناناوقت کی ضرورت ہے۔