میونسپلٹی کے عارضی ملازم کا احتجاج

Clenched fist held in protest vector illustration. Panoramic

پونچھ//پونچھ میونسپلٹی میں عرصہ دراز سے کام کر رہے عارضی ملازمین کی جانب سے دفتر کے باہر ایک احتجاجی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس اجلاس کے دوران ملازمین نے لیفٹیننٹ گورنرکی انتظامیہ سے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ یومیہ اجرت پر پچھلے 15 سالوں سے چھ ہزار روپئے کے مختصر رقم حاصل کر رہے تھے جسے اب بڑھا کر نو ہزار کیا گیا ہے جو زندگی گزارنے کے لئے کافی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کیونکہ ہر چیز پر مہنگی ہو گئی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے محمد پرویز نامی ایک شخص بتایا کہ ہم 50 سے 60 لوگ محکمہ بلدیات میں صفائی ملازمین کے طور پر کام کر رہے ہیں جو عرصہ دراز سے اپنی ریگولائزیشن کا انتظار کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کیونکہ ہم اس محکمے میں لگن اور ایمانداری کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں مستقل کیا جائے اور ہماری تنخواہیں اور بقایا ہیں وہ بھی واگزار کی جائیں۔انہوں نے کہا ہم ایل جی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور ہمارے ساتھ انصاف کریں۔