میونسل کمیٹی راجوری کا اجلاس

راجوری //میونسپل کمیٹی راجوری کے اراکین نے ایک اجلاس کے دوران ریاست جموں وکشمیر میں امن و امان کیلئے دعا کی گئی ۔اس اجلاس میں بھاجپا سنیئر لیڈر اور ایم ایل سی وبودھ گپتا ،راجوری میونسپل کمیٹی کے صدر عارف جٹ ،وائس چیئر مین بھارت بھوشن اور کمیٹی کے سابقہ صدر راجندر گپتا کے علا وہ دیگران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے بھاجپا سنیئر لیڈر وبودھ گپتا نے کہاکہ اس وقت ریاست میں سیکورٹی فورسز کیساتھ اشتراک سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے حوصلے بلند ہو سکیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بھاجپا کی مرکزی قیادت پر پورا بھروسہ ہے جبکہ فوج کیساتھ بہترین تال میل قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سرحدی علاقوں کے علا وہ ملک کے اندر سیکورٹی صورتحال کو مزید بہترین بنانے میں کامیاب ہو سکیں ۔پاکستا ن کی جانب سے پلوامہ فدائین حملے پر افسوس کا اظہار کرنے ردعمل میں بولتے ہوئے بھاجپا لیڈر نے کہاکہ عوام پاکستان کی جانب سے ظہار کئے گئے افسوس کا کھلے عام بائیکاٹ کر رہی ہے ۔ریاست میں پیدا شدہ صورتحال پر بولتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی کرے ۔اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے میو نسپل کمیٹی صدر عارف جٹ نے پلوامہ واقعہ کے مہلوکین کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام سے اپیل کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کام کریں ۔اجلاس سے بھاجپا لیڈر بھارت بھوشن ،راجندر گپتا ودیگران نے بھی خطاب کئے ۔