نئی دہلی،3جون(یواین آئی)آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)میں داخل خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر مینکا گاندھی کا جلد ہی پتھری کا آپریشن کیا جائے گا۔ محترمہ گاندھی کے بیٹے ورون گاندھی نے آج ٹویٹر پر اس کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ماں کو کل رات ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں جلد ہی ان کی سرجری ہوگی۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ان کی ماں کے جلد صحت مند ہونے کی دعاکریں۔ محترمہ گاندھی کل اپنے پارلیمانی حلقے پیلی بھیت کے دورے پر تھیں اس دوران انہیں پیٹ تیز درد شروع ہوا،جس کے بعد انہیں فوراً طیارے سے دہلی لایا گیا اور ایمس میں داخل کرایا گیا ۔ایمس میں ان کے پت کا آپریشن کی جائے گا۔ ایمس کے ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی کا علاج مشہور سرجن ڈاکٹر انوراگ شریواستو کی نگرانی میں کیا جارہا ہے ۔یواین آئی
مینکا گاندھی ایمس میں داخل
