مینڈھر ہسپتال میں ادویات و گلو کوز کی عدم دستیابی

 مینڈھر//سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں مریضوں کی سہولیات کیلئے ادویات اور گلو کوز کی شدید قلت کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مریضوں و عام لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ہسپتال جس پر لاکھوں لوگ انحصار ہو تا ہے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اب مذکورہ ادارہ میں بھی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مینڈھر کی عوام کو انتظامیہ کی جانب سے صرف تیس بستروں والا ہسپتال فراہم کیا گیا ہے لیکن اگر آبادی کی شرح دیکھی جائے تو انتظامیہ عوام کیساتھ نا انصافی کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد آبادی کے لئے تیس بستروںکا ہسپتال ان کیساتھ سراسر نا انصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب مذکورہ ہسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے ادویات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے اسہال کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوں نے گورنرر انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلی افیسران سے اپیل کی کہ مینڈھر ہسپتال کی حالت کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات حل ہو سکیں ۔