مینڈھر //ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال نے مینڈھر قصبہ کے نکاسی آب نظام کا جائزہ لیتے ہوئے اس کو معیاری بنانے کیلئے ایک مہم چلائی جس کے دوران صفائی کرمچاریوں و دیگر مزدوروں نے نالیوں کی صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ ان جگہوں کی نشاندہی کی جہاں سے پانی قصبہ کی گلیوں میں داخل ہوتا تھا ۔غور طلب ہے کہ مینڈھر کا نکاسی سسٹم انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد نالیوں کا پانی گلیوں ،دکانوں و رہائشی مکانات میں داخل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے عام لوگوں کا کافی حد تک نقصان ہوا تھا جبکہ نکاسی سسٹم کو معیاری بنانے کیلئے محکمہ دیہی ترقی اور محکمہ تعمیرات عامہ کو ایک ماسٹر پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں ۔ایس ڈی ایم موصوف نے محکمہ تعمیرات عامہ کو ہدایت جاری کیں کہ خراب ہوئی نالیوں کی جلدازجلد مرمت کی جائے تاکہ عام لوگوں بالخصوص تاجروں کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔