مینڈھر کے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم شروع

جاوید اقبال

مینڈھر //یوم آزادی سے قبل مینڈھر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک تلاشی مہم کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی سے قبل سب ڈویژن کے مختلف دیہات میں فوج ،نیم فوجی دستوں کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ یوم آزادی کے دوران کوئی بھی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے ۔انہوں نے بتایاکہ سیکورٹی دستے سب ڈویژن کے کئی دیہاتوں میں اس وقت احتیاطی طورپر گشت کررہے ہیں جبکہ اس دوران حدمتارکہ کے نزدیکی علاقوں میں بھی انتہائی چوکسی کا مظاہرہ کیاجارہا ہے ۔