مینڈھر کے دکانداروں سے 48سوروپے جرمانہ وصول

 
مینڈھر// مینڈھر انتظامیہ نے ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنویر احمد خان کی ہدایت پر رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی بازار کی چیکنگ کی جس دوران دکانداروں سے 4800روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔معائنہ کررہی ٹیم کی صدارت تحصیلدار مینڈھر جہانگیر خان کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ نائب تحصیلدار مینڈھر تعار ف حسین شاہ،بی ڈی او مینڈھر آفتاب منہاس،ٹی ایس او مینڈھر ، ایس ایچ او مینڈھر محمد امین چوہدری بھی تھے ۔ اس دوران انتظامیہ نے دکانداروں کو صاف و شفاف سامان فروخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔افسران کا کہنا تھا کہ ہر دکاندار ریٹ لسٹیں اپنی دکان پر رکھے گا۔ اس دوران کئی گلی پڑی سبزیاں اور مٹھائی وغیرہ ضائع کی گئیں جبکہ ایک گیس سلنڈر بھی ضبطی میںلایا۔اس دوران انتظامیہ نے مومی لفافے بھی ضبط کئے اور دکانداروں کو ہدایت دی کہ مومی لفافوںکااستعمال بندکیاجائے ۔انہوں نے دکانوں کے آگے صفائی رکھنے پر بھی زور دیا ۔