لولاب کپوارہ میں مسلح تصادم آرائی جاری
اشرف چراغ+جاوید اقبال
کپوارہ +مینڈھر// ضلع کپواڑہ ضلع کے لولاب علاقے میں منگل کو مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی جبکہ پونچھ میں دراندازی کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا۔کشمیر زون پولیس نے ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا”سیکورٹی فورسز نے ترمبہ کھاہ ٹاپ، لولاب کے قریب ملی ٹینٹوںکے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے، جہاںآپریشن جاری ہے،” ۔پولیس نے کہاکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ابتدائی رابطے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
ادھرمینڈھرپونچھ کے بٹل سیکٹر میں منگل کی صبح در اندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران گولیوں کے شدید تبادلے میں ایک فوجی جوان ہلاک ہوا۔ فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، “الرٹ فوجی جوانوں نے بٹل سیکٹر میں منگل کی صبح 3 بجے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی اورفائرنگ کے دوران دراندازوں کو واپس لوٹنے پر مجبود کر دیا”۔ انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا، جس نیبعد میں زخموں کی تاب نہ لا کردم توڑ دیا۔اسکی شناخت لانس نائیک سبھاش کے نام سے ہوئی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ادھرگنڈھا،ڈوڈہ کے ملحقہ دیہات میں انسداد دہشت گردی کی وسیع کارروائی جاری ہے۔لیکن حملہ آوروں سے کوئی نیا رابطہ نہیں ہوا۔گنڈھا سمیت کئی دیہات میں ملی ٹینسی کے خلاف ایک بڑا آپریشن منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہا ۔ ملی ٹینٹوں نے پیر کی علی الصبح علاقے میں ایک وی ڈی سی ممبر کے گھر اور ایک فوجی چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔یہ واقعہ پیر کی علی الصبح اس وقت پیش آیا جب دہشت گردوںملی ٹینٹوں نے وی ڈی سی ممبر پرشوتم لال، شوریہ چکر ایوارڈ یافتہ کے گھر اور علاقے میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ان واقعات کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک فوجی سپاہی اور ایک مقامی شخص، VDC ممبر پرشوتم لال کے چچا زخمی ہو گئے۔منگل کے روز، حکام نے کہا، گنڈہ کے علاقے اور اس سے ملحقہ دیہات میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے جو اس سرحدی ضلع کی خواس تحصیل کے تحت آتے ہیں۔سیکورٹی فورسز بشمول ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس، پولیس کی ایس او جی اور سی آر پی ایف مشترکہ طور پر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے جاری آپریشن کو انجام دے رہے ہیں۔