مینڈھر کالج کی طلباء یونین کے چنائو

مینڈھر //گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے طلباء و طالبات میں چنائو کروائے گئے جن کے ذریعہ ارم شفیق کو طالبات کی صدر جبکہ دلشاد چوہدری کو طلباء کے صدر چن لیاگیا۔انتخابات کالج کے پرنسپل پروفیسر شبیر حسین شاہ کی ہدایت پر ہوئے جس میں ڈاکٹر عبدالرئوف نے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیئے ۔اس دوران 35کلاس نمائندگان کا انتخاب عمل میں لایاگیااور پھر کلاس نمائندوں کے ووٹ سے کالج کیلئے طلباء و طالبات کے صدور کا انتخاب ہوا۔اس دوران بی ایس سی پانچویں سمسٹر کی ارم شفیق نے طالبات کا چنائو جیت لیا جبکہ دلشاد چوہدری طلباء کے صدر کے طور پر چنے گئے ۔کامیاب قرار پائے طلباء و طالبات کو ڈاکٹر عبدالرئوف نے مبارکباد پیش کی ۔وہیں کالج پرنسپل نے طلباء نمائندگان پر زور دیاکہ وہ دی گئی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی انجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل کامیابی سے انجام دینے پر وہ عملے کی سراہنا کرتے ہیں۔