مینڈھر کالج میں ’شہید انسانیت ‘کانفرنس کا انعقاد

 مینڈھر//گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے شعبہ فارسی کی طرف سے ’شہید انسانیت کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت کے فرائض پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر پروفیسر شبیر حسین شاہ نے انجام دیئے۔اس موقعہ پر نذیر حسین قریشی اور مولانا ظہیر عباس مہمانان خصوصی تھے۔پروگرام کے آغاز میں شعبہ فارسی کے صدر ڈاکٹر اعجاز احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔کانفرنس میںکالج کے طلباء و طالبات نے بھی موضوع پر تقاریرکیں۔اپنے خطاب میںنذیر حسین قریشی نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور کہاکہ موجودہ دور میں ایسی کانفرنسوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔معروف عالم دین مولانا ظہیر عباس نے واقعہ کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ  شہادت امام حسین ؑعالمی تاریخ میں باطل کے خلاف حق کی جنگ تھی جس کو کسی بھی مذہب یا فرقہ سے نہیں جوڑا جا سکتا۔آخرپر پروفیسر شبیر حسین شاہ نے طلباء پر زور دیا کہ  وہ ہمیشہ سچائی، ا یمانداری، بھائی چارہ ،مذہبی رواداری، انصاف اور حق پرستی کو اپنی زندگیوں کو مقصد بنائیں۔کانفرنس کے اختتام پرطلباء کو اسناد اور انعامات سے نواز ا گیا۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر اعجاز احمد اور پروفیسر سرشاد حسین نے انجام دیئے جبکہ اس موقعہ پر ڈاکٹر فاروق احمد،پروفیسر شوکت حسین، پروفیسر سرشاد حسین، پروفیسر ایاز احمد چوہدری،ڈاکٹر محمد لطیف میر،ڈاکٹر معروف خان،پروفیسر تحسین عباس، پروفیسر وسیم اکرم ،ڈاکٹر رفعت ناز،ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ، ڈاکٹر تبارک امین، پروفیسر مرتضٰی احمد،ڈاکٹر شکیل احمد،پروفیسر یوگیش شرما،ڈاکٹر ایاز احمد،ڈاکٹر مکھن دین،خورشید عالم، محمد الیاس ،راکیش کماراور محمود احمد وغیرہ بھی موجو دتھے ۔