مینڈھر // مینڈھر کے او پی ہیل سٹیڈیم میں کھیلی جارہی کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہو گئی ۔لیگ کا فائنل مینڈھر ٹائیگر اور بلیو بڈگرز منکوٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں مینڈھر ٹائیگر نے شاندار کامیابی حاصل کر لی ۔فائل میچ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں تحصیلدار مینڈھر اور فوجی آفیسران کیساتھ ساتھ عام معززین نے بھی شرکت کی ۔فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو تحصیلدار مینڈھر کے ہاتھو ں ایک لاکھ روپے نقدی اور ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ رہنے والی ٹیم کو 50ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی ۔فائل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فرحد جٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔