مینڈھر میں4ملازمین معطل

مینڈھر// مینڈھر میں محکمہ صحت کے چار ملازمین کو معطل کردیاگیاہے جو اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر تھے ۔ایس ڈی ایم مینڈھر محمد افضل مرزا نے گزشتہ روز پرائمری ہیلتھ سینٹر چھترال کا اچانک معائنہ کیاجس دوران چار ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایاگیا جس پر موصوف نے کارروائی کرتے ہوئے ان کو معطل کردیاہے۔ایس ڈی ایم نے بتایاکہ اچانک معائنے کے دوران لطیف حسین ،نصرت رانی،غلام عباس اور محمد اسلم ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے جن کو معطل کرکے بلاک میڈیکل افسر کو ان کے خلاف چارج شیٹ جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر محکمہ کے ملازمین ڈیوٹی پر حاضر نہیں رہیں گے تو پھر لوگوں کا کیا ہوگا اور ان کو علاج کی سہولت کیسے ملے گی ۔