مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی مختلف پنچایتوں کے اراکین کا ایک اجلاس سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر پر منعقد ہوا ۔بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین طاہرہ جبین کی قیادت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مختلف پنچایتوں کے کئی سرپنچوں و پنچوں نے شرکت کر کے پنچایتی کے تعمیر اتی عمل و مرتب ہونے والے تعمیرات پلان پر تفصیلی بات چیت کی ۔اجلاس کے بعد پنچایتی اراکین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تعمیر اتی عمل میں انتہائی سست روی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کپیکس بجٹ کے زیر تحت پروجیکٹ التوا کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ کئی پنچایتی اراکین نے علاقوں میں پانی کی قلت کو دیکھ کر ہینڈ پمپ نصب کروانے کیلئے اقدامات اٹھائے تھے تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ ماڈل ولیج چھونگاں چرون اور کالابن کیلئے فنڈز ہونے کے باوجود بھی ٹینڈرنگ نہیں کی جارہی ہے جس سے پیسہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پنچایتی سطح پر تعمیر اتی عمل کو جلدازجلد بحال کیا جائے ۔اس موقعہ پر محمد تاج سرپنچ کالابن ،شیراز ازہری ،عبدالرحمان ،شوکت چوہدری ،ایڈوکیٹ نظیر چوہدری ،شبان علی خا ن کے علاوہ کئی دیگر سرپنچ و پنچ موجود تھے ۔
مینڈھر میں پنچایتی اراکین کا اجلاس
