جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے اڑی علاقہ میں ہوئے ایک ٹریکٹر حادثے میں 2افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال بھرتی کروا دیا گیا ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ اڑ ی علاقہ میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہو ئے ہیں جن کی شناخت ساحل علی شاہ اور عابد میر کے طورپر ہوئی ہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی اڑی پولیس چوکی سے پولیس کی ٹیم اور مقامی لوگوں نے جمع ہو کر بچائو کارروائیوں میںحصہ لیتے ہوئے دونوں زخمیوں کو مینڈھر سب ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد دنوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری مزید علا ج معالجہ کیلئے ریفر کر دیا گیا ہے ۔
مینڈھر میں ٹریکٹر حادثہ ،2زخمی
