مینڈھر //مینڈھر پولیس نے ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے شروع کی گئی مہم کے دوران قوانین کیخلاف ورزی کر نے پر 123گاڑیوں کے چلان کاٹتے ہوئے 22گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔ایس ڈی پی ائو مینڈھر کی قیادت میں شروع کر دہ مہم کے دوران کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جس کے دوران مختلف مقامات پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئی جس کے دوران بغیر کاغذات ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا ،سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ایس ڈی پی اومینڈھر نے ڈرائیور طبقہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی نہ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اور لوڈنگ ودیگر غیر قانونی عمل سے بچا جائے لیکن قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔