مینڈھر//ٹریفک پولیس نے حادثات اور اوورلوڈنگ کو دیکھتے ہوئے مینڈھر کے مختلف علا قوں میں ناکے لگا کر قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانہ بھی وصول کیا ۔ گذشتہ کئی دنوں سے مینڈھر میں الگ الگ جگہوں پر ناکے لگاکر کئی درجن گاڑیوں کو سیز کرنے کے علاوہ ہزاروں روپے موقعہ پر جرمانہ کیاہے۔مینڈھرمیں بغیر کاغذات کے گاڑیوں کے چلانے ودیگر قوانین کیخلاف ورزی کرنے کی شکایت موصول ہو نے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی ہے جس کے دوران پولیس اور ٹریفک پولیس جگہ جگہ پر ناکے لگاکر بغیر کاغدات والی گاڑیوں پر شکنجہ کس رہی ہے جبکہ گائوں میں چلنے والی گاڑیاں لگاتار چھت پر سواریاں بیٹھاکر چل رہی ہیں جسکو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے اب سومو گاڑیوں کے چھتوں سے کیریر اتارنے شروع کردئے ہیں تاکہ چھتوں کے اوپر عام لوگوں کو نہ بیٹھا یاجائے لیکن سب ڈویژن مینڈھر کے اندر سینکڑوں گاڑیاں بغیر پرمٹ اوربغیر ڈرائیورنگ لائسنس کے چلائی جارہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے کاغذات کیساتھ ساتھ دیگر لورزامات کو معقول طریقہ کار سے چیک کیا جائے تاکہ قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ٹریفک انچارج مینڈ ھر نے کہا کہ حادثات اور اوورلوڈنگ کو دیکھتے ہوئے کاروائی مزید تیز کردی ہے اور بغیر کاغدات کے کئی گاڑیوں کو ضبط کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔انہوں نے ڈرائیور سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قانون کی پاسداری کی جائے ۔