مینڈھر میں نالیوں کی صفائی ستھرائی کی مہم جاری

 
مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں انتظامیہ کی جانب سے نالیوں کی صفائی ستھرائی کی مہم جاری ہے ۔اس مہم کے تحت مینڈھر بس اسٹینڈ اور گرد و نواح کی نالیوں کی صفائی کی گئی ۔ایس ڈی ایم مینڈھر ساحل جنڈیال کی قیادت میں شروع کی گئی مہم کے دوران انتظامیہ کی جانب سے قصبہ میں عام لوگوں و دکانداروں کی جانب سے کی گئی غیر قانونی تجاوز کو بھی ہٹا یا جارہاہے تاکہ مینڈھر قصبہ میں عام راہگیروں و مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں سے مقامی انتظامیہ نے جے سی بی مشین لگا کر ناجائز تجاوازت کوہٹا نے کا عمل شروع کیا تھا جس کے دوران ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساہل جنڈیا،تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کے ساتھ ساتھ محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین اور پولیس پارٹی بھی موجود تھی ۔ایس ڈی ایم مینڈھر نے سختی کے ساتھ دکاندار طبقہ کو ہدائت جاری کرتے ہوئے کہاتھاکہ نالیوں پر ناجائز طور پر تجاوز نہ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ نالیوں پر کی گئی تجا وز کی وجہ سے گندگی ودیگر پلیدی جمع ہو تی ہے جو کہ قصبہ میں بد بو کی اصل وجہ بنتی ہے۔