مینڈھر میں منشیات پر بیداری پروگرام منعقد

مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں قائم کر دہ گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول بوائز میں عدالیہ کی جانب سے منشیات کے مضر اثرات کے سلسلہ میں ایک آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔تحصیل لیگل سروس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ روگرام کے دوران مقررین نے منشیات کے مضر اثرات کے سلسلہ میں عوام و بچوں کو بیدار کرتے ہوئے کہاکہ اس لت کو چھوڑ کر ملکی تعمیر وترقی میں اپنا رول ادا کیا جائے ۔اس دوران گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول سے منصف کورٹ مینڈھر تک بچوں کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیاگیا جس کے دوران بچوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات مخالف نعرے تحریر کئے گئے تھے ۔اس پروگرام کے دوران عدالیہ کے آفیسران کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر پولیس اور معززین نے بھی منشیات کے مضر اثرات کے سلسلہ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔مقررین نے کہاکہ منشیات کی لت میں اس وقت لڑکے ہی نہیں بلکہ لڑکیاں بھی ملوث ہوتی جارہی ہیں ۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔