مینڈھر میں غیر قانونی پارکنگ کیخلا ف پہلی مرتبہ کرین کا استعمال

مینڈھر//مینڈھر میں ٹریفک پولیس نے پہلی بار پولیس کے ہمراہ ناجائز طور پر سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو کرین کے ذریعے اٹھا کر تھانہ پہنچایا۔سنیچر کے روز ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5500 روپے جرمانہ عائد کیا اور چار گاڑیوں کوضبط بھی کیاگیاجبکہ کئی نجی گاڑیوں کو کرین کے ذریعہ اٹھا کر پولیس تھانہ منتقل کیاگیا ۔گزشتہ دنوں ایس ایس ٹریفک کے دورے کے دوران لوگوں نے ان سے اپیل کی تھی کہ مینڈھر قصبہ میںٹریفک کی خستہ حالت میں سدھار لایاجائے اور ناجائز طور پر  پارک کی ہوئی گاڑیوں کو یہاں سے ہٹایاجائے جس پر مینڈھر میں ایک کرین بھیجنے کا حکم دیا گیاجس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس اور ٹریفک حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلی مرتبہ سنجیدگی سے کوئی کام شروع ہواہے ۔