مینڈھر میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد

مینڈھر//جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کی 6بٹالین نے محکمہ سوشل فارسٹری کے اشتراک سے جمعہ کو اپنے ہیڈ کوارٹر پرشجر کار ی پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس دوران ایس ایس پی 6بٹالین کے ایس ایس پی سرم سنگھ نے بتایا کہ درخت لگانے کا مطلب کیمپ کومزید خوبصورت بنایا جائے کیونکہ درخت ماحولیات کو بہتر بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ اس دوران انہوں نے پھلدار درخت بھی لگائے جبکہ پولیس آفیسران نے علاقہ کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ اپنی اپنی گھروں کے آس پاس درخت لگائیں تاکہ علاقہ خوبصورت نظر آئے ۔