مینڈھر میں سرکاری اراضی سے قبضہ ہٹایا گیا

جاوید اقبال
مینڈھر //سب ڈویژن انتظامیہ مینڈھر نے سرکاری زمین پر کئے گئے قبضہ کو ہٹانے کیلئے ایک کارروائی شروع کی ہوئی ہے جس کے چلتے گزشتہ روز 5کنال سٹیٹ لینڈ سے قبضہ ہٹایا گیا ۔اس سلسلہ میں ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان کی قیادت میں ایک مہم شروع کی گئی جبکہ اس دوران تحصیلدار مینڈھر گورو شرما کیساتھ ساتھ محکمہ مال کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔اس مہم کے دوران سب ڈویژن انتظامیہ نے مینڈھر قصبہ میں مارکیٹ کا معائینہ کرتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ جلدازجلد ناجائز تجاوز ات کو خود ہی ہٹا دیں ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر دکانداروں نے تجاوز کو نہیں ہٹایا تو پھر انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک کارروائی شروع کی جائے گی ۔