مینڈھر میں دکان خاکستر

جاوید اقبال

مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں آگ کی ایک وار دات کے دوران ایک دکان خاکستر ہوگئی جس کی وجہ سے دکان میں رکھا گیا ساز و سامان مکمل طورپر تباہ ہو گیا ۔قصبہ میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب اچانک محمد غفور ولد ستر دین سکنہ ریاست بہار کی دکان میں اچانک آگ نمو دار ہوئی جس نے کچھ ہی وقت میں پوری دکان کو اپنی لپیٹ میںلے لیا ۔معاملہ کی اطلا ع موصول ہوتے ہے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئی لیکن دکان میں رکھا گیالاکھوں روپے کا ساز وسامان مکمل تباہ ہوگیا ۔فائر اینڈ ایمر جنسی سروس اور پولیس کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔